وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد سے لیکراب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعدادمیں ریکارڈاضافہ

اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کاحجم ایک ارب ڈالرہونے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد سے لیکراب تک آرڈی اے کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعدادمیں cکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے آغازسے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے وزیراعظم کی ہدایت پرسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ اس سکیم کوزبردست پذیرائی بخشی ہے۔29 اپریل 2021 کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کا حجم ایک ارب ڈالرپہنچنے کے موقع پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سے نئے کھاتے کھولنے کی یومیہ شرح میں ریکارڈاضافہ ہورہاہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے اس حوالہ سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یکم اپریل سے 28 اپریل کے درمیان یومیہ اکاونٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 857 تک پہنچی تھی تاہم اس خصوصی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے اس سکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔29 اپریل کو1304، 30 اپریل کو1097، تین مئی کو 2965، 4 مئی کو2204، 5 مئی کو1872 اورچھ مئی کو1563 نئے اکاونٹس کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس تقریب سے خطاب کے دوران اعتمادکااظہارکرنے پرسمندرپارمقیم پاکستانیوں کاشکریہ اداکیاتھا، وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ضمن میں سٹیٹ بینک اوردیگربینکوں کی کوششوں کوبھی سراہاتھا۔