وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک کی ملاقات، معیشت کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا۔ مزید وزیرِ اعظم کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ادائیگیوں پر آگاہی کے ساتھ ساتھ گورنر سٹیٹ بنک نے بر آمدات اور بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں استحکام اور حکومتی اقدامات کی بدولت ان میں متوقع اضافےبارے آگاہ کیا۔