وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا نارویجن ہم منصب ایرکسن سورادےسے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو نارویجن ہم منصب ایرکسن سورادےکے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال, اہم علاقائی و عالمی امور اور تجارت،سرمایہ کاری و توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ پاکستان اور ناروے کے مابین تجارتی تعاون کو سراہا اور پاکستان میں ناروے کی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نارویجین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے، ہماری کاروبار دوستز پالیسیوں سے مستفید ہو ہوسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیرِ خارجہ کو افعان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے۔ناروے کی وزیر خارجہ نے سکاٹیک اور نظام انرجی کے مابین سولر انرجی منصوبے کے معاہدہ میں حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔