وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے موقع پر امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

استنبول ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے موقع پر امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی اے پی پی ایس کے تحت پاک۔افغان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے جو دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوری 2020ءمیں کابل میں متوقع اے پی اے پی پی ایس کے اجلاس کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے امریکہ کے ساتھ معاونت کیلئے تیار ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور نتیجتاً افغانستان میں امن کی شمع روشن ہو گی۔