وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے چیئرمین نادرا نے بریفننگ دی

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حوالے سے چیئرمین نادرا نے بریفننگ دی۔ ترجمان نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نادرا کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔بریفنگ میں نادرا سافٹ وئیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔سافٹ وئیر کا  جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر افتتاح ہوگا۔وزیر اعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔