وفاقی وزیر ریلوے کا مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ کا دورہ

وفاقی وزیر ریلوے کا مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ کا دورہ
وفاقی وزیر ریلوے کا مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ کا دورہ

کراچی۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اتوار کو مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ اسٹیشن کا دورہ کیا اور دونوں تنصیبات میں جدید طرز کی بہترین سہولیات مہیا کرنے اور فریٹ پارٹیز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایات دیں۔

مارشلنگ یارڈ پپری کے دورے کے موقع پر انہوں نے کوئلے کی لوڈنگ کا لوڈنگ پوائنٹ پر جاکر جائزہ لیا۔ مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے فریٹ سروس کی ایک اہم تنصیب ہے جہاں سے یوسف والہ، چیچوکی ملیہ، فیصل آباد اور داود خیل کے لئے کوئلہ لوڈ کیا جاتا ہے۔

وزیر ریلوے کو مارشلنگ یارڈ میں کام کرنے والے ملازمین اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مارشلنگ یارڈ فریٹ سروس میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور مارشلنگ یارڈ کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے سے ریلوے کے فریٹ بزنس میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے جمعہ گوٹھ پہنچ کر وہاں کنٹینر لوڈنگ کا جائزہ لیا اور جمعہ گوٹھ میں بھی جدید طرز کی سہولیات مہیا کرنے کے احکامات دیئے۔