چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا آئی سی آر سی کا دورہ، میڈیکل کوریڈور کی قرارداد پیش کی

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے آئی سی آر سی پاکستان ہیڈکوارٹرز میں ہیڈ آف ڈیلیگیشن دراگانہ کوجک کوبھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی بنیادوں پر انٹرنیشنل میڈیکل راہداری بنانے کیلئے پاس کی گئی متفقہ قرارداد سمیت ڈوزئیر پیش کیا۔

جمعہ کو دی جانے والی قراداد اور ڈوزئیر میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالی طبی ایمرجنسی اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے رپورٹس شامل کی گئی ہیں.دراگانہ کوجک نے شہریار خان آفریدی کو یقین دلایا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کشمیر کمیٹی کی قرارداد کے مطابق انٹرنیشنل میڈیکل راہداری بنانے کیلئے بھارتی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی کوششیں جاری رکھیں گے۔