چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1502 کیس ، 57 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1502 کیس ، 57 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1502 کیس ، 57 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 57 اموات ہوئیں جن میں سے 26 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 502 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 57 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 9 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 37 فیصد,لاہور میں 35 فیصد،پشاور میں 28 فیصد اور اسلام آباد میں 23 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،ملتان میں 23 فیصد،کراچی میں 23 فیصد اور لاہور میں 21 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 15, پنجاب میں 13 ہزار 333, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 66, اسلام آباد میں 4 ہزار 747, بلوچستان میں 473,گلگت بلتستان میں 360, آزاد کشمیر میں 458 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 683 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 267 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334, بلوچستان میں 18 ہزار 898, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279, خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، پنجاب میں 1 لاکھ 62 ہزار 391 اور سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 185 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 171 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 982 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 976 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 481،بلوچستان میں 197 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 276 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 83 لاکھ 25 ہزار 543 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 189 مریض زیر علاج ہیں۔