کوئی بھی معاشرہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود

زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی، امن اور خوشحالی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ممکن نہیں، حکومت ہر شعبہ میں خواتین کو یکساں مواقع کو یقینی بنا رہی ہے بالخصوص تعلیم کے شعبہ میں ملک کی ہر بچی تک تعلیم کا بنیادی حق پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ دنیا زیادہ پرامن اور خوشحال ہے۔