کورونا کی حالیہ لہر پہلی لہرکی طرح عروج پر ہے،اس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا سے بچائو کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی حالیہ لہر پہلی لہرکی طرح عروج پر ہے۔اس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز 6127 کوویڈ کیسزرپورٹ ہوئے جو 13 جون کو 6825 کی پہلی لہر میں عروج کے قریب تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ ماسک پہنیں۔ بازاروں اور تمام سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔ مسجد میں نماز تراویح اور فرض نماز کے دوران 3 فٹ فاصلہ یقینی بنائیں۔بار بار ہاتھ دھوئیں۔