کھجور کی مختلف اقسام کی نمائش 29اگست سے کراچی میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کھجور کی مختلف اقسام کی نمائش 29اگست سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔تین روزہ نمائش اورسیمینار میں پاکستان میں کھجور کی مختلف اقسام اور ان کی ویلیوایڈیشن کے حوالے سے سٹالز قائم کئے جائیں گے جبکہ سیمینار میں ماہرین ملک میں کھجور کی مختلف اقسام، پیداوار، اور ویلیوایڈیشن کے ذریعے اس کی برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز دیں گے۔