گوادر بندرگاہ سے پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،گوادر بندرگاہ سے پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوگوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ،خطے کے ممالک بالخصوص افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی ۔گوادر پورٹ سے بلوچستان کے عوام کو روز گار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے۔گوادر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کے لئے معاشرتی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔\