پاکستان میں کورونا کی کنسائینو ویکسین کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے,اسدعمر

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کنسائینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی کنسائنو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی۔