چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1772 کیس ، 48 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات سندھ کے بعد پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 48 اموات ہوئیں جن میں سے 30 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 772 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 48 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 4 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 49 فیصد,لاہور میں 38 فیصد،پشاور میں 29 فیصد اور اسلام آباد میں 32 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 47 فیصد،ملتان میں 38 فیصد،کراچی میں 40 فیصد اور راولپنڈی میں 26 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 604 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 208, پنجاب میں 14 ہزار 7, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 509, اسلام آباد میں 6 ہزار 540, بلوچستان میں 431,گلگت بلتستان میں 466, آزاد کشمیر میں 443 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 517 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 318 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672, بلوچستان میں 18 ہزار 640, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304, خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار 889 اور سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 103 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 830 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 476 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 799 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 191 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 102 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 245 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 74 لاکھ 81 ہزار 688 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 872 مریض زیر علاج ہیں۔