چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 2363 کیسز، 54 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد سندھ میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 54 اموات ہوئیں جن میں سے 28 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 363 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 54 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 47 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 7 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 49 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،پشاور میں 30 فیصد اور اسلام آباد میں 40 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 45 فیصد،ملتان میں 38 فیصد،کراچی میں 39 فیصد اور راولپنڈی میں 26 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 43 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 632, پنجاب میں 16 ہزار 635, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 234, اسلام آباد میں 5 ہزار 798, بلوچستان میں 584,گلگت بلتستان میں 419, آزاد کشمیر میں 442 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 696 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 324 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہو گئی ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706, بلوچستان میں 18 ہزار 670, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894، اسلام آباد میں 40 ہزار 430, خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، پنجاب میں 1 لاکھ 51 ہزار 603 اور سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 157 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 843 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 501 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 811 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 460 اموات،بلوچستان میں 192 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 248 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 75 لاکھ 25 ہزار 432 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 820 مریض زیر علاج ہیں۔