صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اردن کی مسلح افواج کے چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اردن کی مسلح افواج کے چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلی فوجی اعزاز ہلال امتیاز (ملٹری)سے نوازا ہے۔اس حوالے سے جمعرات کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوئی۔تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام اور اردن کے سفیرنے شرکت کی۔صدرمملکت نے معزز مہمان کو پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پراس اعزاز سے نوازا ہے