اعصام الحق ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (کل)ایکشن میں نظر آئیں گے

لندن۔ 05 جولائی (اے پی پی)پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نادیہ کشنوک پہلے راﺅنڈ میں میکسیکو کے سنتیاگو گونزالیز اور ان کی چینی جوڑی دار ہان زن یون کے مدمقابل ہوں گے۔