سینٹرل کنٹریکٹ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کےلئے (کل ) مشاورت کی جائےگی

لاہور۔31 جولائی(اے پی پی ) سینٹرل کنٹریکٹ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کےلئے پی سی بی کے عہدیداران (کل) جمعرات کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں مشاورت کریں گے ،پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں ہارون الرشید ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،ذاکر خان اورمدثر نذر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر غور کرکے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے نام فائنل کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہ اور میچ فیس میں اضافہ کیا جائے گا ،گزشتہ سال 33کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا جبکہ اس بار کم تعداد میں سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کے امکانات ہیں۔