ٹینس ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ،آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ مینز اور ایشلے بارٹی ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

پیرس۔22فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ پہلے نمبر پر قائم ہیں جبکہ رواں سال کا پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کی چیمپئن نائومی اوساکا ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں جبکہ رومانیہ کی سیموناہالیپ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئیں ہیں، آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی رنر اپ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز چار درجے ترقی پاکر گیارہویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سوئس سٹار راجر فیڈرر دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نوویک جوکووچ پہلے، سپین کے رافیل نڈال دوسرےنمبر پر ہیں۔ آسٹریلین اوپن کے رنر اپ روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ،سوئس سٹار نے رواں ماہ کھیلے گئے پہلے گرینڈ سلام میں انجری مسائل کے باعث شرکت نہیں کی اور وہ دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ یونان کے سٹیفانوس چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ جرمنی کے الیگزینڈرزیورو ساتویں ،روس کے آندرے روبلوف آٹھویں، ارجنٹائن کے ڈیگو سچواٹزمین نویں اور اٹلی کے میٹو بریٹینی دسویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ اسی طرح ویمنز سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی آسٹریلین اوپن ٹینس میں شکست کے باوجود پہلےنمبر پر قائم ہیں جبکہ جاپان کی نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرےنمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئیں ہیں جبکہ امریکا کی صوفیہ کینن چوتھے نمبر پر قائم ہیں۔ یوکرین کی الینا سویٹو لینا پانچویں اور ، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا چھٹے نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی رنر اپ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز چار درجے ترقی پاکر گیارہویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں ۔ بیلا روس کی آرینا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو نویں نمبر پر قائم ہیں اور جمہوریہ چیک کی
پیٹراکویٹووا دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے دسویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ امریکا کی جینیفر بریڈی لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور وہ 11درجے ترقی پاکر 24ویں سے 13نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ امریکا کی وینس ولیمز کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ 5 درجے ترقی پاکر 81ویں سے 76ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔