پی ایس ایل سیزن 6،پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو میچ جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل سیزن 6،پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو میچ جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل سیزن 6،پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو میچ جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی۔21فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو میچ جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ روی بوپارہ نے 50، شعیب ملک اور رتھر فورڈ نے 26، 26 رنزاور عماد بٹ نے 23 رنزبنائے۔پشاورزلمی کی تین وکٹیں ابتدائی3.5اوورز میں صرف 19 رنز گریں۔امام الحق میچ کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپربین ڈنک کے ہاتھوں رن بنائے بغیر کیچ آئوٹ ہوئے، مجموعی اسکور18 رنز پردوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کامران اکمل تھے جنہوں نے10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے وہ سلمان مرزا کی گیند پر آغاسلمان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جس کے فوری بعد 19 رنز کے مجموعی اسکور پر حیدر علی رن بنائے بغیر سلمان مرزا کی گیند پر وکٹ کیپربین ڈنک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔زلمی نے بیٹنگ پاورپلے کے دوران 3 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے۔اس موقع پر شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان 27 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی لیکن جب مجموعی اسکور 46 رنز پر پہنچا تو شعیب ملک 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکرڈیوڈ ویزے کی گیند پر وکٹوں کی پیچھے بین ڈنک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔اس موقع پر روی بوپارہ اوررتھر فورڈ کے مابین پانچویں وکٹ کی شراکت میں56گیندوں پر64 رنز بنے۔ مجموعی اسکور110 رنز پررتھر فورڈ27 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیندآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔124 کے مجموعی اسکور پر روی بوپارہ44 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر لانگ آن پر موجود فیلڈر راشدخان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔عماد بٹ 23 اور کپتان وہاب ریاض ایک رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔قلندرز کے بالر شاہین شاہ آفریدی نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔لاہورقلندر کے اسکواڈ میں سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان،سلمان علی آغا،محمد حفیظ، بین ڈنک، سمٹ پٹیل،ڈیوڈ ویزے،راشد خان،احمد دانیال،شاہین شاہ آفریدی اور محمدسلمان مرزا شامل ہیں جبکہ پشاورزلمی کی ٹیم میں وکٹ کیپر کامران اکمل،امام الحق، حیدرعلی،شعیب ملک، روی بوپارہ ، رتھر فورڈ ،عماد بٹ،وہاب ریاض (کپتان)، مجیب الرحمن، ثاقب محمود اور محمدعمران شامل ہیں ۔ڈے میچ میں شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد(میچ ریفری)کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ لاہورقلندر اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے قلندر نے دو مرتبہ اور زلمی نے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ قلندر نے مارچ 2020 میں پانچ وکٹوں اور نومبر 2020 میں بھی پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ زلمی نے فروری 2019 میں سات وکٹوں، مارچ 2019 میں چار وکٹوں اور فروری 2020 میں 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔