ابوظہبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری کر دیا گیا،کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا آغاز 28جنوری کو ہوگا، ٹورنامنٹ میں کل 29 میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):ابوظہبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری کر دیا گیاہے ۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ 28جنوری سے 6فروری تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 29 میچز دس دن کھیلیں جائیں گے۔ ابوظہبی ٹی ٹین کا ابتدائی میچ دفاعی چیمپین مراٹھا عریبینز اور ناردن واریئرز کے درمیان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی کھیلا جائے گا۔ 28جنوری سے یکم فروری تک میچوں کےشیڈول کے مطابق پہلے روز مراٹھا عریبئنز بمقابلہ شمالی واریئرز، پونے ڈیولز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز. دہلی بلز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوگا۔ دوسرے روزپونے ڈیولز بمقابلہ قلندرز،مراٹھا عر یبیئنز بمقابلہ دہلی بلز اور دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ٹیم ابوظہبی کے درمیان ہوگا۔ تیسرے روزبنگلہ ٹائیگرز بمقام مراٹھا عربیئنز،ٹیم ابو ظہبی بمقابلہ قلندرز اور ناردن واریئرز بمقابلہ دہلی بلز کے درمیان ہوگا۔چوتھے روزٹیم ابوظہبی بمقابلہ پونے ڈیولز، بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ ناردن واریئرز اور قلندرز اور دکن گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں دس دن میں 29میچز شیڈیول کئے گئے ہیں ۔بین الاقوامی کرکٹ میں 43گھنٹے شامل ہوں گے۔ دنیائے کرکٹ کے 66بہترین کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ابو ظہبی ٹی 10 ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے۔ چیئرمین ٹی ٹین سپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہم ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فور کا شیڈول جاری کر رہے ہیں اس سیزن میں ہمارے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سپر سٹار کرس گیل اور ڈی جے برراوو کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ہوں گے جس سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ دنیائے کرکٹ کا یہ فارمیٹ انتہائی تیز ترین ہے۔ اس سیزن میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں بٹی ہوئی ہیں۔ یکم فروی سے سپر لیگ مرحلے سے قبل گروپ مرحلے ٹیمیں آپس میں تین تین میچز کھیلیں گی۔گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 12 میچز ، اس کے بعد سپر لیگ میں مزید 12 میچزہوں گے ۔ 5 فروری سے پلے آف کھیلے جائیں گے۔کوالیفائر میں پہلی دو کامیاب ٹیمیں فائنل میں جانے کے لئے مد مقابل ہوں گی جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن والی ٹیمیں 5 فروری کو ایلیمینیٹر 1 میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد کوالیفائر میں رنر اپ کا مقابلہ ہوگا۔ ایک ہی دن فائنل میں جگہ کے لئے ایلیمینیٹر 2 میں ایلیمینیٹر 1 کے فاتح کے خلاف کھیلنا ہو گا۔ تیسری پوزیشن اور گرینڈ فائنل 6 فروری کوکھیلا جائے گا۔مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دہلی بلز اور ناردرن واریئرز ٹیمیںگروپ اے میں مد مقابل ہوں گی جبکہ گذشتہ سیزن کے فائنلسٹ ڈکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز ، ٹیم ابوظہبی اور پونے ڈیولز کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں ۔ ٹیموں کے گروپس کا انتخاب دسمبر میں ٹیم ڈرا کے ذریعے کیا جا چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز باس کرس گیل 29 جنوری کو ہوم فیورٹ ٹیم ابوظہبی کے لئے میدان میں نظر آئیں گے جبکہ آل رائونڈر آندرے رسل ناردرن واریئرز کی جرسی پہنیں گے۔ بنگلہ ٹائیگرز کے لئے سری لنکن سٹار سورو اڈوانا بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ دس اوور فارمیٹ ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن 28 جنوری تا 6 فروری 2021 ءتک منعقد کیا جا رہا ہے گا۔ ابو ظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والا کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ کرکٹ فارمیٹ میں شامل ہے۔تمام میچز 10 , 10اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ دس دن کھیلا جاتا ہے ، اس میں ایک رائونڈ رابن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ایک مختصر لیکن تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو پسند ہے۔