آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنالئے ،مارنس لبوشین کی سنچری

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

برسبین۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنالئے، مارنس لبوشین 108رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انجری مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنےکے بعد تیسرے ٹیسٹ میچ سے واپسی کرنے والے مایہ ناز کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر تیسرے ٹیسٹ کی طرح چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم کی پہلی تین وکٹیں 87کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں، اس کے بعد مارنس لبوشین نے میتھیو ویڈ کے ساتھ ملکر محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 113قیمتی رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو سنبھالہ دیا۔ کیمرون گرین 28اور کپتان ٹم پین 38رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ بھارت کی طرف سے ناتاراجن نے دو جبکہ شیر دل ٹھاکر ،محمد سراج اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو گابا سٹیڈیم برسبین میں ر دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طر ف سے ڈیوڈ وارنر اور مارکس ہیرس نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیاجب کینگروز کی پہلی وکٹ چاراور دوسری وکٹ 17کے مجموعی سکور پر گر گئی۔ انجری مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنےکے بعد تیسرے ٹیسٹ میچ سے واپسی کرنے والے مایہ ناز کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر تیسرے ٹیسٹ کی طرح چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ ایک رن بنانے کے بعد محمد سراج کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مارکس ہیرس پانچ رنز بنانے کے بعد شیر دل ٹھاکر کی گیند پر سندر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36رنز بنانے کے بعد سندر کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، اس کے بعد مارنس لبوشین نے میتھیو ویڈ کے ساتھ ملکر محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 113قیمتی رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو سنبھالہ دیا۔ اس موقع پر میتھیو ویڈ 45رنز بناکر ناتارا جن کی گیند پرٹھاکر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مارنس لبوشین آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 108انفرادی رنز بناکر ناتاراجن کی گیند پر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنالیے تھے ۔کیمرون گرین 28اور کپتان ٹم پین 38رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔بھارت کی طرف سے ناتاراجن نے دو جبکہ شیر دل ٹھاکر ،محمد سراج اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔