ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6،بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6،بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6،بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی۔3مارچ (اے پی پی):بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے 19.3 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، کنگز نے 189 رنز کا حدف 3 گیند قبل حاصل کیا، بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔ بابراعظم نے ناقابل شکست 80رنز بنائے جبکہ،محمد بنی 67 اورجو کلارک17 بناکر آئوٹ ہوئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بدھ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے تیرویں میچ میں بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے 19.3 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پرکراچی کنگز کے اوپنرشرجیل خان کے آئوٹ ہونے کے بعد شرودع کے چھ اوورز کے بیٹنگ پاور پلے کے دوران 2 وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز بنائے ،اس دوران ددسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین جو کلارک14 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکرمحمد عرفان کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جس کے بعد کولن انگرام بھی صرف 3 رنز بناکر محمود کی گیند پر حیدر علی کی ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر بابراعظم اور محمد نبی نے ٹیم کو سہارا دیا۔محمدنبی نے 28 گیندوں پر 3 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

دونوں بیٹسمینوں نے ملکر اسکوربورڈ پر اسکور کو آہستہ آہستہ آگے کی جانب بڑھایا۔کنگز کو میچ جیتنے کے لئے آخری پانچ اوورز میں 63 رنز درکار تھے، دونوں بیٹسمینوں نے اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔ بابراعظم نے35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔جس کے بعد دونوں نے ملکر اسکور 161 رنز تک پہنچادیالیکن اس موقع پر محمد بنی 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مددسے 67 رنز بناکر محمود کی گیند پر ٹام کیڈمور کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، دونوں کی پارٹنرشپ میں 118 رنز بنے۔

جس کے بعدبابر اعظم اور ڈین کرسچن نے باقی مانندہ حدف3گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔بابراعظم نے 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 77رنز بنائے۔ ڈین کرسچن نے9گیندوں پرایک چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 16رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔پشاور زلمی کے بالرثاقب محمود نے 41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمدعرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ تھا۔ پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے189رنز کا حدف دیا تھا،زلمی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ روی بوپارہ58اور حیدرعلی 27 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ رتھر فورڈ46،کامران اکمل 21 اورٹام کیڈمور10رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔پشاورزلمی کے ابتدائی 6 اوورز کے بیٹنگ پاور پلے کے دوران 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے اور بورڈ پر صرف 39 رنز آویزاں تھے ،اس دوران زلمی کے صف اول کے بیٹسمین کامران اکمل،ٹام کیڈمور اور شعیب ملک آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے۔

کامران اکمل 17 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پرمحمد الیاس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،ٹام کیڈمور11 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بناسکے انہیںبھی عباس آفریدی کی گیند پر شرجیل خان نے کیچ کیا جبکہ کپتان شعیب ملک صرف ایک رن بناکر محمد الیاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔جس کے بعد حیدرعلی اور روی بوپارہ کے درمیان 35رنز کی شراکت قائم ہوئی اور محموعی اسکور 69 رنز تک پہنچ گیا، اس موقع پر حیدرعلی 12 گیندوں پرایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنانے کے بعدڈین کرسچن کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

روی بوپارہ کا ساتھ دینے کے لئے رتھر فورڈبیٹنگ کے لئے آئے اور دونوں کی پارٹنرشپ جب 80 رنزپر پہنچی تو روی بوپارہ نے 38 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی لیکن مجموعی اسکور جب 151 رنز پر پہنچا تورتھر فورڈ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد روی بوپارہ کا ساتھ چھورڑ گئے۔ رتھر فورڈ 32 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر وکٹ کیپر جو کلارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 82رنز کی شراکت بنی۔جس کے بعدرتھر فورڈ اور عماد بٹ نے 37 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور کو 188 رنز تک پہنچایا۔روی بوپارہ 40 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز بنائے جبکہ عماد بٹ نے 7 گیندوں پر 2 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

کراچی کنگز کے بالر محمدالیاس اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈین کرسچن نے ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈین کرسچن کے تیسرے اور زلمی کی اننگز کے آخری اور بیسویں اوور میں32 رنز بنے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

پشاورزلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل،ٹام کیڈمور، شعیب ملک (کپتان)، حیدر علی،روی بوپارہ، رتھر فورڈ،عمادبٹ، عمید آصف،ثاقب محمو،محمد عرفان اور محمدعمران شامل تھے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمدنبی، ڈین کرسچن،محمد الیاس، عباس آفریدی،محمدعامر اور ارشداقبال شامل تھے۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض زخمی( انجرڈ) ہونے کے باعث میچ نہیں کھیلا ان کی جگہ شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔

زلمی نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔امام الحق،وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن کی جگہ روی بوپارہ،عمادبٹ اورمحمدعرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اسی طرح کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ،وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ڈے میچ میں راشدریاض اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا(فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری) کے فرائض انجام دئیے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے کنگز نے دو اور زلمی نے تین میچ جیتے ہیں۔

کنگز نے فروری 2020 میں 10 رنز اور مارچ 6 وکٹوں سے میچ جیتا تھا جبکہ زلمی نے مارچ 2018 میں 13 رنز، فروری 2019 میں44 رنز اور مارچ 2019 میں 61 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔