جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان (کل ) جمعرات کو کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کے مطابق ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے۔ قومی ٹیسٹاسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔