زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 7 مئی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا چاہیے، شعیب اختر

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):قومی ٹیم کےسابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 7 مئی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ ہمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہنواز دہانی اور بیٹنگ اور بولنگ کے شعبے میں ایک یا دو دیگر تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ یک طرفہ سیریز بننے جارہی ہے اور پاکستان کو اگلے میچ کو بھی تین یا چار دن کے اندر ختم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ اور جیتنے والے میچوں میں میڈیم رینج ٹیم سمجھا جاتا ہے چاہے وہ زمبابوے کے خلاف ہی کیوں نہ ہو انھیں اعتماد فراہم کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہےکہ 7 مئی سے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف شروع ہو نے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر شاہنواز دہانی اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو پاکستان ٹیم میں موقع دینا چاہئے، دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو دو تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 116 رنز سے جیتا ، دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو1-0 کی برتری حاصل کرلی۔کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان لائن اپ میں فاسٹ بولر شاہنواز اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہنواز دہانی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن آپ کو شاہین آفریدی سے پوچھنا ہوگا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

اگر شاہین آرام نہیں کرنا چاہتے تو کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگلے ٹیسٹ میچ میں دہانی اور زاہد محمود کو موقع دیا جانا چاہئے۔ شعیب اختر نے کہا زاہد محمود نےقائداعظم ٹرافی کے آخری سیزن کے دوران تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تھے جنہوں نے 10 میچوں میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ دہانی نے سات میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔