سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

کینڈی۔2مئی (اے پی پی):سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کے آخری روز بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لئے 260 رنز اور آئی لینڈرز کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 194 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیا۔ دیمتھ کرونا رتنے نے نصف سنچری بنائی۔ تیج الاسلام نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے۔ لٹن داس 14 اور مہدی حسن میراز 4 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اتوار کو پالے کیلی سٹیڈیم، کینڈی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 194 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دہننجایا ڈی سلوا 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ تیج الاسلام نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے اور اسے جیت کے لئے مزید 260 رنز درکار ہیں۔

مشفق الرحیم 40، سیف حسن 34، مومن الحق 32، نجم الحسین شنٹو 26 اور تمیم اقبال 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ لٹن داس 14 اور مہدی حسن میراز 4 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ رمیش مینڈس نے تین اور پراوین جائے وکرما نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔