پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر شروع ہو گی

نیویارک۔14جنوری (اے پی پی):پولینڈ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ ہوبرٹ ہرکاز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی سیباسٹین کوردا کو شکست دیکر دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ امریکا میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی سیباسٹین کوردا کو بالکل بے بس کر دیا۔ پائولش کھلاڑی نے امریکی کھلاڑی کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور یہ ہوبرٹ ہرکاز کا دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ہوبرٹ نے 2019 میں پہلا ا ے ٹی پی ٹائٹل ونسٹن سلام اوپن جیتا تھا۔ ہوبرٹ ہرکاز کی فتح کا سکور 3-6اور 3-6تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 68منٹ تک جاری رہا۔