پی ایس ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

ابوظہبی۔12جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں (آج) اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی روز دوسرا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔