کشمیر پریمیئر لیگ ،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تاریخ کا اعلان

کشمیر پریمیئر لیگ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کے پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی۔ڈرافٹنگ کے ذریعے نیشنل، انٹرنیشنل اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔کے پی ایل ڈرافٹنگ پول میں 7 کیٹیگری رکھی گئی ہیں۔ ڈرافٹنگ کیٹیگری میں آئیکن ، اورسیز،پلاٹینیم، ڈائیمنڈ، گولڈ، سیلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہو گی۔کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل پلاٹینم کھلاڑیوں میں نامور قومی کھلاڑی شامل ہیں۔اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق ، وہاب ریاض، جنیدخان پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کامران اکمل، محمد حسنین، محمد عرفان، شرجیل خان، سہیل تنویر، عثمان قادر بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑی بھی کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے۔کے پی ایل ڈرافٹنگ پول میں 7 کیٹیگری رکھی گئی ہیں۔

ڈرافٹنگ کیٹیگری میں آئیکن ، اورسیز،پلاٹینیم، ڈائیمنڈ، گولڈ، سیلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہو گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ انٹرنیشنل سطح کی لیگ ہو گی۔کشمیر پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کهلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،کشمیر پریمئیر کا انعقاد عالمی معیاد کو مد نظر رکھ کے کیا جا رہا ہے۔کے پی ایل کی ڈرافٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑی بهی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تلکرتنے دلشان، حرشل گبز، اویس شاہ، ٹینو بیسٹ اور ایلبی مورکل شامل ہیں.ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں ویرون فیلینڈر، مونٹی پینیسار، میٹ پرائر، ریان سائڈباٹم، کرس ٹریپلیٹ اور فل مسٹرڈ شامل کیے گئے ہیں۔