کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی، فہیم اشرف

کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی، فہیم اشرف
کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی، فہیم اشرف

سنچورین ۔16اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے بائولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی۔

جمعہ کو پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹونٹی میچ تین وکٹوں سے شکست دی۔ فہیم اشرف کو 3 اہم وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر فہیم اشرف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پلان تھا اور میں بلے باز کی حرکت کو آخر تک جانچتا رہا جس سے مجھے کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز نے شروع میں ہی اچھی کارکردگی دکھائی تو اس لئے ہمارے اوپر پریشر نہیں تھا۔ سیریز میں پرفارمنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی طرف سے بھرپور اعتماد ملا ، میری کوشش یہی تھی کہ جو رول دیا گیا ہے گرائونڈ میں جاکر اس کے مطابق ہی کھیلوں۔