- Advertisement -
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نہ نو من تیل تھا، نہ رادھا ناچی! اگر ہزاروں کا مجمع تھا تو وڈیوز کہاں ہیں؟ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چند افراد ایک آڈیٹوریم میں جمع ہوئے اور اسے قومی کانفرنس کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خود کو قانون کا علمبردار کہنے والے قانون کے دائرے سے باہر نکل کر دباؤ ڈالنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت آئین اور جمہوریت کے مطابق کام کر رہی ہے مگر چند لوگ محض سیاسی تماشہ لگانا چاہتے ہیں!
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566968
- Advertisement -