12.1 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہرآباد ،خوشاب میں بلدیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

جوہرآباد ،خوشاب میں بلدیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

- Advertisement -

جوہرآباد۔ 27 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سندس رابیل کے ہمراہ کچہ بازار پر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سندس رابیل نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد شہریوں کی سہولت، نکاسی اب کو رواں رکھنے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری اور غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ ہے۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کا احترام کریں اور راستوں کو کھلا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں