ایڈیلیڈ۔27فروری (اے پی پی):دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 56 واں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ سائوتھ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کی ٹیموں کے درمیان دی مارش کپ کا فائنل میچ یکم مارچ کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 21 پوائنٹس اور وکٹوریہ کی ٹیم 18 پوائنٹس ہونے پر فائنل میں پہنچ گئیں۔
دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیو سائوتھ ویلز کی ٹیم کے 16 پوائنٹس تھے اور وہ تیسرے نمبر پر رہی اور فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم نیتھن میک سوینی کی زیر قیادت میدان میں ترے گی جبکہ وکٹوریہ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر ویل سدرلینڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس لئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566952