30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ...

پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

- Advertisement -

کوالالمپور۔28 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ویمن ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، آسٹریلوی ویمن نے دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آج پیر کو مدمقابل ہوں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز بھی آسٹریلیا ویمن کے نام رہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں