30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے قومی دفاع میں تاریخی کامیابی حاصل کی،مسلح افواج کی پیشہ...

پاکستان نے قومی دفاع میں تاریخی کامیابی حاصل کی،مسلح افواج کی پیشہ وارانہ حکمتِ عملی پر قوم کو فخر ہے، رانا مشہود احمد خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قومی دفاع میں تاریخی کامیابی حاصل کی،مسلح افواج کی پیشہ وارانہ حکمتِ عملی پر قوم کو فخر ہے،پاکستانی شاہینوں اور شہبازوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،جنگ کے دوران نوجوانوں نے نڈر ہو کر جس طرح سوشل میڈیا کا استعمال کیا وہ قابل ستائش ہے۔منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور مؤثر فیصلوں سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے، اس عظیم فتح پر اللہ کا انتہائی شکر ادا کرتے ہیں۔

رانا مشہود خان نے کہا کہ مسلح افواج کی پیشہ وارانہ حکمتِ عملی پر قوم کو فخر ہے،پاکستانی شاہینوں اور شہبازوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ایئر چیف ، نیول چیف اور تمام افواج کو فتح پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ رانا مشہود خان نے کہا کہ افواج پاکستان اور ہمارے نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ اگر قوم متحد ہو تو کامیابی مقدر بنتی ہے، سائبر وارئرز نے جس طرح خدمات انجام دیں وہ قابل تعریف ہیں،بھارت ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہے ،پاکستانی نوجوانوں نےیہ جھوٹ بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ، جنگ کے دوران نوجوانوں نے نڈر ہو کر جس طرح سوشل میڈیا کا استعمال کیا وہ قابل ستائش ہے

- Advertisement -

ہمارے نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ بحیثیت پاکستانی قوم ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے عزائم ناکام بنا دئیے، پاکستان کی فتح کو عالمی سطح پر سراہا گیا،چاہے معیشت کا میدان ہو، چاہے زراعت کا ، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں پھیلانا ہے،پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں