30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںچھبیسویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

چھبیسویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری عندلیب سندھو نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز شاہد سلیم ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ بلوچستان علی گل کُرد بھی موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیموں میں پاک آرمی، ریلویز، پولیس، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب شامل ہیں۔ عندلیب سندھو نے مزید بتایا کہ دو روزہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلو گرام، 67 کلوگرام، 75 کلوگرام، مائنس 84 کلوگرام، پلس 84 کلوگرام، ٹیم فائٹ، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، 18 سال بعد بلوچستان میں نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (کل) اتوار کو ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں