انگلش پریمیئر لیگ،برینٹ فورڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 سے ہرا دیا پاکستان ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوگا برداشت، رواداری، باہمی احترام اور اختلافِ رائے کو تسلیم کرنا پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں، بیرسٹردانیال چوہدری وزیراعلی پنجاب کی زیرصدات اجلاس ، عورتوں اور بچوں سے زیادتی پر موثر اور یقینی کارروائی کیلئے نیا اینٹی ریپ ایکٹ لانے کا حکم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کیلئے اہم الرٹ، رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کی ہدایت وفاقی ہیلتھ رپورٹرز کا آگاہی سیمینار ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس، راشد ملک اور خرم امتیاز کوارٹر فائنل، وقار نثار سیمی فائنل میں پہنچ گئے تجارت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، ایرانی وزیر خارجہ کاای سی او وزراتی کونسل کے اجلاس سے خطاب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جعفرآباد،طبی فضلے کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے پر تشویش سیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ، انتظامی ، مالیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ای سی او وژن 2035 متعارف، پانچ ترجیحات کا اعلان، پاکستان ای سی او کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون، تجارت اور روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی، آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کا شکار شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس مل گئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026ء میں 6 پوزیشنیں حاصل کرکے تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا فیصل آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نےپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونہار پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026ء میں مختلف اختراعی منصوبوں کی کیٹیگریز میں 6 پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔ مقابلے میں 80 جامعات نے شرکت کی جبکہ 350 منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام جامعات میں سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ہمراہ کامیاب فیکلٹی ممبران میں انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”یمکن فوڈز“ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ”فوڈ سکیورٹی کے فروغ، غذائی قلت کے خاتمے، پیداواری صلاحیت میں اضافے، پائیداری کے استحکام اور غذائی نظام میں تبدیلی کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی سویا بین کی اقسام کا فروغ“ نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر رضیہ ندیم کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”صنعتی فضلے سے بھاری دھاتوں کے خاتمے کے لیے ضائع شدہ مواد سے ماحول دوست جاذب ٹیکنالوجی کی تیاری“ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈاکٹر شہباز ناصر خان کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ”بائیو ہوم انرجی: صاف ستھری کھانا پکانے کی توانائی کے لیے ایک ہزار لیٹر کے گھریلو بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب“ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں ڈاکٹر صدف شکور کے منصوبے ”ایکو تھرائیو لیب“ اور ڈاکٹر شہباز ناصر خان کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”ای ایف تھری ایف: نامیاتی فضلے کو ایندھن، جانوروں کی خوراک اور کھاد میں تبدیل کرنے کا مربوط نظام“ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی اختراعی صلاحیتوں اور تخلیقی منصوبوں کو سراہا۔ ایکسپو میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے منصوبوں کی شرکت اور رابطہ کاری کے امور بزنس انکیوبیشن سینٹر نے انجام دیے۔ اس کامیاب نمائندگی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ساجد سہیل، ڈائریکٹر بی آئی سی ڈاکٹر اظہر علی، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر شہباز ناصر خان اور ڈاکٹر روبینہ رشید سمیت طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کرغز کے نائب وزیر خارجہ کیرات ترسونکولوف کی ملاقات، تجارت اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کولگام واقعہ: جے کے این سی کے نوجوان رہنما کو دہشت گرد قرار دینے پر بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر خفت کا سامنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ دوستانہ و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

Exclusive Videos

Exclusive Interview | Federal Minister Aurangzeb Khan Khichi | Kirdar | APP Exclusive
Exclusive Interview | Federal Minister Aurangzeb Khan Khichi | Kirdar | APP Exclusive
FBR Digital Transformation | Reforms | Innovation | Digital Economy | Pakistan Development | APP
FBR Digital Transformation | Reforms | Innovation | Digital Economy | Pakistan Development | APP
Exclusive Interview | PM’s Climate Change Coordinator | Romina Khurshid Alam | Kirdaar | Ayesha Fiaz
Exclusive Interview | PM’s Climate Change Coordinator | Romina Khurshid Alam | Kirdaar | Ayesha Fiaz
Kirdar | Interview | Dr. Rabia Noor | Public Health Expert | Social Reformer |  APP Digital
Kirdar | Interview | Dr. Rabia Noor | Public Health Expert | Social Reformer | APP Digital