دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 400کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد27 ہزار700 کیوسک اور اخراج 27ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 34ہزار900کیوسک، اخراج 34 …

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 400کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد27 ہزار700 کیوسک اور اخراج 27ہزار700 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 34ہزار900کیوسک، اخراج 34 ہزار 900کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 300کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 900کیوسک اور اخراج 13 ہزار700 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1430.80 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.539 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1118.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.740 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔