شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہوئی، پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہےکہ شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہوئی، پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے ساتھ ملاقات میں ہم نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔