صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انسدادِ ہراسیت محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ہراسیت محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرمملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کو مرد اہلکار کی جانب سے مبینہ ہراسانی پر 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر …

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ہراسیت محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرمملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کو مرد اہلکار کی جانب سے مبینہ ہراسانی پر 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے فیصلے کے خلاف شکایت کنندہ اور ملزم کی اپیلوں پر فیصلہ دیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے ایک مرد اہلکار کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایت کی تھی، محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لیے آئی جی پولیس اسلام آباد کے ذریعے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا، محتسب نے محکمانہ انکوائری کمیٹی کی جانب سے ملزم کی معطلی کے حکم کو ختم کیا تھا اور ملزم کو معمول کے فرائض انجام دینے کی اجازت دی تھی۔

صدرمملکت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں، ملزم کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ معاملہ دوبارہ کمیٹی کو بھجوانا مناسب نہیں کیونکہ ملزم کے ساتھ ناانصافی کا امکان ہے، صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ شکایت کنندہ اور ملزم دونوں ہی فیصلے سے مطمئن نہیں، ملزم نے انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے محتسب خود انکوائری کرے اور 90 دن کی قانونی مدت کے اندر معاملے کو اختتام تک پہنچائے ۔