لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف اسلام آباد کے نئے چیف کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف اسلام آباد کے نئے چیف کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو اسلام آباد کا نیا چیف کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف اس سے قبل حکومت پنجاب کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے تھے،ان کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات کے ماتحت کام کریں گے۔ ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔








