- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ایڈوائزر(انچارج )وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان 23 اپریل کو سیالکوٹ کے دورہ کریں گے اور ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر میں شہریوں کی مختلف محکموں کے خلاف شکایات سنیں گے۔
ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، پاسپورٹ آفس، پی ٹی سی ایل، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی حکومت کے دیگر ادارے شامل ہیں ۔
- Advertisement -
تمام شکایت کنندگان مقررہ تاریخ پر حاضر ہو کر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حاضر ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584952
- Advertisement -