ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹر احمد خان سمیت مختلف پارلیمنٹیرینز اور ملک کی ممتاز شخصیات کی ملاقات ، موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹر احمد خان سمیت مختلف پارلیمنٹیرینز اور ملک کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دوست بجٹ دینے کے لیے سرگرم ہے اور بجٹ کی تشکیل میں اس بات کو یقینی بنایا گیا …

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹر احمد خان سمیت مختلف پارلیمنٹیرینز اور ملک کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دوست بجٹ دینے کے لیے سرگرم ہے اور بجٹ کی تشکیل میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عام شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی، روزگار کے مواقع اور مہنگائی میں کمی کے لیے بجٹ میں ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی، سماجی بہبود اور معاشی خوشحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔

توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ پاکستان کو ایک مستحکم اور خودکفیل ریاست بنایا جا سکے۔ سیدال خان نے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باوجود ریاستی ادارے قومی مفاد میں متحد ہیں اور عوام کے تعاون سے تمام رکاوٹوں پر قابو پایا جائے گا۔ جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس کی ترقی، امن، اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، تاکہ صوبے کو قومی ترقی کا حقیقی شراکت دار بنایا جا سکے۔