اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):آئرن وسٹیل اوراس کے سکریپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.109ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.039ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے ،جنوری میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 165.76ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجودسمبرمیں 168.64ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری …
آئرن وسٹیل اور سکریپ کی درآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):آئرن وسٹیل اوراس کے سکریپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.109ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.039ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے
،جنوری میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 165.76ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجودسمبرمیں 168.64ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 164.64ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.739ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں آئرن وسٹیل کی درآمدات پر1.616ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.58فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئرن وسٹیل کی درآمدات کاحجم 1.266ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں آئرن وسٹیل کی درآمدات پر261.54ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجودسمبرمیں 245.19ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 203.09ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں آئرن وسٹیل کی درآمدات پر2.427ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








