آئندہ پانچ سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 2.28ملین میٹرک ٹن کااضافہ متوقع

آئندہ پانچ سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 2.28ملین میٹرک ٹن کااضافہ متوقع ہے۔ جاری مالی سال 26-2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی کھپت کا تخمینہ 18.64 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ مالی سال 30-2029میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب 20.92 ملین میٹرک ٹن تک بڑھنےکا امکان ہے

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):آئندہ پانچ سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 2.28ملین میٹرک ٹن کااضافہ متوقع ہے۔ جاری مالی سال 26-2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی کھپت کا تخمینہ 18.64 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ مالی سال 30-2029میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب 20.92 ملین میٹرک ٹن تک بڑھنےکا امکان ہے ۔آئل سیکٹر کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران پیٹرولیم منصوعات کی مقامی طلب میں2.28 ملین میٹرک ٹن یعنی 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے ۔