آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

111

ملتان۔ 20 مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم زیادہ تر خشک رہےگا ۔ جمعرات کےروز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31.2 اورکم سے کم 19.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد اور شام پانچ بجے 32 فیصد تھا۔کل جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر 16 منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر27منٹ پر ہو گا۔