آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا تاہم بالائی شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا تاہم بالائی شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (ایئرپورٹ 67، سید پور 33، زیرو پوائنٹ 31، گولڑہ 25، بوکرا 22)، اٹک 55، راولپنڈی (چکلالہ 39، شمس آباد 29، پیرودھائی 28، گوالمنڈی 27، کچہری 15، نیو کٹاریاں 04)، فیصل آباد 26، جوہرآباد 25، چکوال 20، ساہیوال 18، جہلم 17، منگلا 15، نور پور تھل 13، مری 13، لیہ 12، جھنگ 11، اوکاڑہ 08، بھکر 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، سرگودھا 06، خانیوال 03، بہاولنگر 01،خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان (سٹی 22، ایئرپورٹ 18)، چراٹ 07، پشاور (ایئرپورٹ 07، سٹی 03)، پاراچنار 05، تخت بھائی 03، چترال 01،کشمیر میں کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 01،بلوچستان میں بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت43اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








