آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گاتاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا تاہم بابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ43،حیدرآباد، خیر پور،شہید بینظیر آباداور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







