اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے تاہم پنجاب …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم سکردو میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران سکردو میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری جبکہ استور میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام، گوپس میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری، بگروٹ منفی 11، استور، چترال، پاراچنار منفی 10، کوئٹہ منفی 9، قلات، سکردو منفی 7، گلگت، دیر منفی 6، دالبندین منفی 5، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 4، دروش اور ژوب میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








