آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورت حال کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب سے …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورت حال کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں بھی ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی تا ہم بلوچستان اور با لائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: سرگودھا سٹی 58، گوجرانوالہ ، منڈی بہائوالدین 46، نورپور تھل 39، لاہور سٹی، گجرات، چکوال 32، بہاولنگر 29، قصور 28، حافظ آباد 28، خانپور 26، سیالکوٹ سٹی 23، مری 19، جہلم 18، نارووال 17، سیالکوٹ ایئرپورٹ 15، رحیم یار خان 14، ملتان سٹی، شیخوپورہ 14، راولپنڈی چکلالہ 10، بہاولپور( ایئرپورٹ 10، سٹی 08)، منگلا 06، ڈیرہ غازی خان 05، جوہرآباد 02،
فیصل آباد، ٹی ٹی سنگھ، خانیوال، ملتان ایئرپورٹ 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 37، سٹی 21)، گڑھی دوپٹہ 29، کوٹلی 12،خیبر پختونخوا: کالام 22، بالاکوٹ 21، بنوں 11، دیر 09، کاکول، مالم جبہ 07، پٹن 06، پشاور ( باچا خان ایئرپورٹ 02، سٹی 01)، سیدو شریف، پاراچنار 02، بلوچستان: لسبیلہ 14، بارکھان 08، خضدار 01،بالائی سندھ: لاڑکانہ 01، گلگت بلتستان: بابوسر، گوپس 02، بونجی اورگلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت42،سبی ،دادو اور خیر پور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







